گیند سے قبل نان اسٹرائیک کریز چھوڑنے پر 10رنزپنالٹی کی تجویز

 دبئی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کو بولرز کی جانب سے گیند کرنے سے قبل نان اسٹرائیک بیٹسمین کے کریز چھوڑنے پر 10 رنزپنالٹی کی تجویز دے دی۔

دہلی کیپیٹلز کے ایشون نے حریف پلیئر ایرون فنچ کو گیند سے قبل کریز سے کافی آگے جانے پر مینکڈ تو نہیں کیا مگر وارننگ ضرور دی تھی، ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ پونٹنگ کرکٹ کمیٹی کے ساتھ اس حوالے سے بات کرچکے کہ اگر کوئی بیٹسمین گیند ہونے سے پہلے کریز چھوڑے تو ٹیم پر 10 رنز کی پنالٹی عائد کردی جائے۔

The post گیند سے قبل نان اسٹرائیک کریز چھوڑنے پر 10رنزپنالٹی کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں