لاہور: ایشین کرکٹ کونسل کا ایک اور ایونٹ کورونا کی نذر ہوگیا۔
ماہ ستمبر میں شیڈول سینئر ٹیموں کا ایشیا کپ پہلے ہی ملتوی ہوچکا، اب آئندہ ماہ یواے ای میں ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیاگیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈیولپمنٹ منیجر نے بتایاکہ ایشین کرکٹ کونسل اب 2021ء میں ونڈو نکال کر ایونٹ کا انعقاد کریگی۔ ایشیاکپ میں 8 ٹیمیں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور میزبان یو اے ای کے ساتھ 2کوالیفائرز کو حصہ لینا تھا۔
The post انڈر 19 ایشیا کپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل