خودکشی کیلیے سمندر میں کودنے والی خاتون 2 سال تک بہتے ہوئے زندہ مل گئیں، ویڈیو وائرل

کولمبیا کے سمندر میں ایک مچھیرے کو دوسال سے لہروں کے ساتھ ساتھ بہتی ہوئی خاتون بے ہوشی کی حالت میں مل گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ناقابل یقین واقعہ کولمبیا میں پیش آیا جہاں 46 سالہ خاتون نے گھریلو تشدد سے پریشان ہوکر سمندر میں خودکشی کے غرض سے چھلانگ لگادی لیکن معجزانہ طور پر وہ بے ہوشی کے عالم میں لکڑی پر تیرتے ہوئے ایک مچھیرے کو مل گئیں۔

مچھیرے رونالڈو نے اپنے دوست کے ہمراہ سمندر کے بیچوں بیچ ایک تختہ تیرتا ہوا دکھائی دیا وہ قریب پہنچے تو دیکھا کہ یہ تختہ نہیں ایک خاتون ہے۔ مچھیروں نے خاتون کو پانی سے نکالا اور طبی امداد دی۔ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد انکشاف کیا کہ انہوں نے دو سال قبل خودکشی کی نیت سے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی اور پھر اس کے بعد کیا ہوا معلوم نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بیٹی سے رابطہ کیا گیا جس نے بتایا کہ ماں کو دو سال سے نہیں دیکھا وہ کہیں چلی گئی ہیں اور واپس نہیں لوٹیں۔ خاتون نے ہوش میں آتے ہی کہا کہ میرا خدا نہیں چاہتا کہ میں ابھی مر جاؤں۔

The post خودکشی کیلیے سمندر میں کودنے والی خاتون 2 سال تک بہتے ہوئے زندہ مل گئیں، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں