کورونا وبا میں 86 سالہ دلہا اور 83 سالہ دلہن کی شادی کی سوشل میڈیا پر دھوم

ڈبلن: آئرلینڈ کے معمر جوڑے نے 40 سال کی رفاقت کے بعد کورونا وبا کے دوران سادہ سی تقریب میں شادی کرلی، شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

عالمی خبر رساں کے مطابق آئر لینڈ میں 86 سالہ جان برمنگھم اور 83 سالہ میری لانگ سادہ سی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تاہم لاک ڈاؤں کی وجہ سے انہیں تقریب کے اہتمام میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جان اور میری کی پہلی ملاقات آج سے 40 سال قبل ہوئی تھی اور پہلی ہی نظر میں دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے۔

دلہا جان برمنگھم ایک کسان کے طور پر کھیت میں کام کرتے رہے ہیں جب کہ دلہن میری لانگ ڈبلن میں نیوٹی کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر معمر جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر ہوئیں تو مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا اور صارفین نے خوشی اظہار کیا۔ جان برمنگھم کی بیٹی کیرولین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ نو بیاہتا جوڑا بہت خوش ہے اور زندگی کا لطف اٹھا رہا ہے۔

جان برمنگھم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 40 سالہ محبت کو پانے پر خوشی محسوس ہورہی ہے اور آج شادی کے وقت بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں صرف اس بات کا دکھ ہے کہ وہ اس اہم موقع پر سب کے ساتھ مل کر شادی کا ڈنر نہیں کر سکے۔

The post کورونا وبا میں 86 سالہ دلہا اور 83 سالہ دلہن کی شادی کی سوشل میڈیا پر دھوم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں