پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ پرمہرتصدیق ثبت

لاہور: پاکستان ٹیم کے دورئہ جنوبی افریقہ پر مہر تصدیق ثبت ہوگئی جب کہ گرین شرٹس آئندہ سال اپریل میں آئی سی سی سپر لیگ کے3ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی کہ قومی ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، اس دوران 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے، تینوں ایک روزہ میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے، مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر،اکتوبر میں شیڈول تھا مگر جنوبی افریقہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیوگینڈری گویندر نے کہاکہ ہوم انٹرنیشنل سیزن کا اعلان کرتے ہوئے ہم بڑی خوشی محسوس کررہے ہیں،کورونا بحران کے سبب ایف ٹی پی میں تبدیلیاں ناگزیر تھیں، بڑی سوچ بچار کے بعد ہم کرکٹ کی بحالی کیلیے شیڈول بنانے میں کامیاب ہوگئے جو یقینی طور پر شائقین کیلیے بہت اچھی خبر ہے،اس ضمن میں تعاون کرنے پر پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا اورآسٹریلیا کے شکر گزار ہیں،امید ہے کہ ان میچز میں شائقین کو بھرپور تفریح کا موقع ملے گا۔

دریں اثناء کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے رواں ہفتے دورئہ پاکستان کیلیے وفد نامزد کردیا ہے، پروٹیز کونئے سال کے اوائل میں دورہ کرنا ہے،مہمان آفیشلز یہاں عمومی اور بائیو سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ مرتب کریں گے جس کی روشنی میں ٹور کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

The post پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ پرمہرتصدیق ثبت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں