ڈیوڈ ہیمپ پاکستان کو چار بہترین ٹیموں میں دیکھنے کے خواہشمند

 لاہور: خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے پاکستان ٹیم کو چار بہترین ٹیموں میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان روانگی کے لیے بے تاب ہیں تاہم ویزے کے اجراءکے لیے جاری عمل کے تحت انہیں ابھی مزید ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑے گا، وہ 18 اکتوبر تک پاکستان پہنچنے کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا ٹیلنٹ ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل اور کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر بناسکیں، وہ پاکستان کو دنیا کی چار بہترین خواتین ٹیموں میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کوملائیشیا میں سیریز کے بعد آسٹریلیا میں ورلڈکپ کھیلتا دیکھا تھا، اس ٹیم میں بہت صلاحیت ہے، جسے نکھارنے کی کوشش کروں گا۔

The post ڈیوڈ ہیمپ پاکستان کو چار بہترین ٹیموں میں دیکھنے کے خواہشمند appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں