پی سی بی اورسلیم ملک کے درمیانی قانونی جنگ کا فیصلہ سنادیا گیا

 لاہور: پی سی بی اور سلیم ملک کے درمیانی قانونی جنگ کا فیصلہ سنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے سلیم ملک کی اپیل نمٹادی۔ اب تک کے ابتدائی فیصلے کے مطابق کسی بھی مقدمے سے پہلے پی سی بی کو آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کی تصدیق کروانی چاہیے۔

جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے 12 اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سابق کپتان سلیم ملک کا دعویٰ ہے کہ یہ فیصلہ ان کے اس موقف کی تصدیق ہے کہ یہ ٹرانسکرپٹ درست نہیں۔

The post پی سی بی اورسلیم ملک کے درمیانی قانونی جنگ کا فیصلہ سنادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں