مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے کیریئر تک ناقابل شکست رہنے والے فاتح خبیب نورماگومیدوف نے والد اور کوچ کے کورونا کے باعث انتقال کرجانے کے بعد ایم ایم اے ریسلنگ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2008 سے کیریئر کا آغاز کرنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیچے کو دوسرے ہی ہاف میں مات دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
یہ 12 سالہ کیریئر کے دوران پہلا میچ تھا جسے عالمی چیمپئن نے اپنے والد جو ان کے استاد اور کوچ بھی تھی کے بغیر کھیلا تھا۔ والد کی کمی کے شدید احساس سے مغلوب ہوکر انہوں نے میچ کے فوری بعد مسکڈ مارشل آرٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
32 سالہ مارشل آرٹ چیمپئن نے امریکی مخالف کو دوسرے ہاف میں ہی پسپا کردیا اور اپنے دستانے اتار کر رکھ دیئے اور کہا کہ یہ یو ایف سی میں میری آخری لڑائی ہے۔ خبیب نورماگومیدوف اپنے کیریئر کے دوران ناقابل شکست رہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب نور ماگومیدوف نے بتایا کہ والد کی موت کے بعد مجھے میچ کھیلنے کے لیے اکیلے آنا پڑا جو بہت تکلیف دہ ہے اس لیے میں نے پہلے ہی اپنی والدہ سے اس میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کی اجازت لے لی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں مارشل آرٹ چیمپئن کے والد اور کوچ عبد الناپ نورماگومیدوف کووڈ 19 کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
The post مکسڈ مارشل آرٹ کے ناقابل شکست چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل