پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 راولپنڈی: پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کپتان بابراعظم، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف پر مشتمل ہے۔

کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث روف پہلا ون ڈے کھیلیں گے جب کہ کوشش ہو گی اچھی پارٹنر شپ کر کے بڑا سکور کریں جب کہ بطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز جیتنا چاہتاہوں، کسی انٹرنیشنل ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا، ہم زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے، مہمان ٹیم 2018سے مختلف ہے۔

The post پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں