لاہور: چیف سلیکٹرمصباح الحق کا کہنا ہے کہ جونیئرزکی آزمائش کے لیے چند سینئرز کوآرام دینے کا فیصلہ کیا۔
مصباح الحق کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریزکے لیے جونیئرزکی آزمائش کے لیے چند سینئرزکوآرام دینے کا فیصلہ کیا، ون ڈے میچزمیں جیت بہت ضروری ہے، اس لیے اس چیزکومدنظررکھا گیا ہے، آئی سی سی ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کرنے کے عمل میں لیگ کے کسی حریف آسان نہیں سمجھتے، ایک ایک پوائنٹ اہمیت کا حامل ہے، ون ڈے میچزمیں کامیابی کے لیے زیادہ تجربات نہیں کر سکتے تھے،سری لنکا کے خلاف سیریز کے ایک سال بعد ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، اچھا کمبی نیشن بنایا گیا ہے، ساتھ یہ بھی کوشش کی ہے کہ نئے لڑکوں کو بھی موقع دیا جائے۔
مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کئی کرکٹرز نے اچھی پرفامنس سے متاثر کیا، سب کو موقع نہیں دے سکتے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہونے والے اے سکواڈ پاکستان شاہینز کے لیے ان کو بھی زیرغورلائیں گے، شعیب ملک کو آرام دیا گیا ہے،سرفراز احمد کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے زیرغورلائیں گے۔
The post جونیئرز کی آزمائش کے لیے چند سینئرز کو آرام دینے کا فیصلہ کیا، مصباح الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل