ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر پاکستانی انجینئر کے نام

 لاہور: پاکستانی انجینئر ثاقب سجاد نے بین الاقوامی ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی انجینئر ثاقب سجاد نے ایسوسی ایشن آف انرجی انجینئرز (اے ای ای) کے تحت بین الاقوامی ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر اپنے نام کر لیا۔ ثاقب سجاد نے پروجیکٹس میں توانائی کی اصلاح کی یقین دہانیوں کا مربوط ماڈل پر مبنی تصور متعارف کرایا جس کے نتیجے میں اوپیکس اور کیپیکس میں کمی واقع ہوئی.

ثاقب سجاد نے 2016 میں مشرق وسطی کے لئے انرجی انجینئر آف دی ایئر ایوارڈ، 2017میں آئی ای پی نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ اور 2019 میں بہترین کارکردگی کاایوارڈ بھی جیتا تھا۔ وہ ویسٹ ہیٹ ریکوری، آئل اینڈ گیس انڈسٹری میں قابل تجدید توانائی کے انضمام، ڈیجیٹلائزیشن ڈرائیو کے حصے کے طور پر متحرک توانائی کے استعمال کے معاملات پر سرگرم عمل ہے۔

The post ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر پاکستانی انجینئر کے نام appeared first on ایکسپریس اردو.


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں