سابق کپتان راشد لطیف نے سلمان بٹ کے کیریئر کا اختتام مایوس کن قرار ے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ کئی ایسی ہی غلطی کرکے لیجنڈز بن گئے، کئی ابھی تک قیمت ادا کررہے ہیں، سلمان بٹ کے کیریئر کا اختتام مایوس کن ہے۔
یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس 2010 میں سزا پانے والے محمد عامر کی فاسٹ ٹریک پر قومی ٹیم میں واپسی ہوئی جب کہ سلمان بٹ اور محمد آصف فرسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رہے۔
سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کمنٹری میں مصروفیت تلاش کرلی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل رنز بنائے، اب اندازہ ہوگیا کہ مجھے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، ایسا سفر جاری رکھنے کا فائدہ نہیں جس کی منزل نہ ہو۔
The post راشد لطیف نے سلمان بٹ کے کیریئر کا اختتام مایوس کن قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل