لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوران تماشائیوں کی رونقیں بھی ہوں گی جب کہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا، کورونا وائرس کے بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل سیریز نومبر میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی، بعد ازاں پاکستان ٹیم 18، 20 اور 22 دسمبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 2 ٹیسٹ بھی کھیلے گی، پہلا 26دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔
ابھی تک انگلینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز تماشائیوں کے بغیر ہوئے، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں بھی سٹینڈز خالی ہوں گے، کورونا پر قابو پانے والے پہلے ملک نیوزی لینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کا شور اور تالیوں کی گونج سنائی دے گی جب کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
The post پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز میں تماشائیوں کی رونقیں بھی ہوں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل