MrJazsohanisharma

ایک اور عالمی ریکارڈ علیم ڈار کی دسترس میں آگیا

سائنس

علیم ڈار پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے میچ میں ذمہ داریا ں سنبھالتے ہی سب سے زیادہ ون ڈے سپروائز کرنے والے امپائر کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔

پاکستانی امپائر راولپنڈی میں 210 ویں میچ میں فرائض سرانجام دینگے، پہلے یہ اعزاز روڈی کورٹزن کے پاس ہے جو 209ون ڈے میچز میں ایمپائرنگ کرچکے ہیں،یاد رہے کہ سب سے زیادہ 132ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ پہلے ہی علیم ڈار کے نام ہے،46ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ وہ ہم وطن احسن رضا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، مجموعی طور پر علیم ڈار ریکارڈ 387انٹرنیشنل میچز میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

The post ایک اور عالمی ریکارڈ علیم ڈار کی دسترس میں آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی