فرانسسی فٹبالر کا صدر میکرون کے اسلام دشمن بیان پرقومی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ

پیرس: اسٹار مڈفیلڈر پال پوگبا نے صدر میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان کو مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب قرار دیتے ہوئے فرانس کی نمائندگی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹار مسلم فٹبالر نے فرانس کی ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدر میکرون نے ملک کے دوسرے بڑے مذہب کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جس سے پوری دنیا اور فرانس کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

27 سالہ مڈ فیلڈر پال پوگبا ایک باعمل مسلمان ہیں اور  2018 میں کروشیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔ فرانسیسی فٹ بال ایسوسی ایشن نے پال پوگبا کے استعفے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں لیکچر کے دوران پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر کا ایک نوجوان نے سر قلم کردیا تھا جس کے بعد صدر میکرون نے اسلام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

The post فرانسسی فٹبالر کا صدر میکرون کے اسلام دشمن بیان پرقومی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں