لاہور: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو عالمی ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے۔
عامر خان پروموشن کے تحت انٹر نیشنل فائٹ لاہور میں ہوگی، محمد وسیم کی میکسیکو کے عالمی نمبر10 سے فائٹ طے ہے، محمد وسیم ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ میں مصروف ہیں، دوسری جانب سابق عالمی چیمپئن عامر خان ان کو تربیت دینے پہنچ گئے، برطانوی نژاد پاکستانی باکسر نے وسیم خان کو رنگ میں پہنچ کر پریکٹس کے دوران ٹپس بھی دیں۔
عامر خان نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر کے کوچ سے بھی مشاورت کی، اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ محمد وسیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں گے، پاکستان کے نمبر ون باکسر عالمی ٹائٹل جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں، عثمان وزیر جیسے باکسرز کو محمد وسیم کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، عامر خان نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی محمد وسیم کی کامیابی کے لیے دعا کریں،محمد وسیم کی بھرپور سپورٹ کی جائے،عالمی مقابلے کے لیے محمد وسیم کو اسپانسرز کی ضرورت ہے۔
The post پاکستانی باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو عالمی ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل