امریکا میں ٹرمپ کے 20 ہزار جھوٹے دعوؤں پر مشتمل ’دیوار دروغ‘

مین ہٹن: امریکی کاؤنٹی مین ہٹن کی مرکزی شاہراہ پر ایسی دیوار تعمیر کی گئی ہے جس میں صدر ٹرمپ کے 20 ہزار سے زیادہ جھوٹے دعوؤں کو رنگین کاغذ پر لکھ کر چسپاں کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں کی دیوار کو نقصان پہنچانے کے باوجود ’دیوارِ دروغ‘ کی نمائش جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصوری اور آرٹ سے وابستہ کچھ افراد نے 100 فٹ طویل ایک ایسی دیوار تعمیر کی ہے جس پر صدر ٹرمپ کے آغاز اقتدار سے اب تک کے کیے گئے 20 ہزار سے زائد جھوٹے دعوے، غلط اعداد و شمار اور حقیقت سے عاری بیانات کو رنگین کاغذوں پر لکھ کر دیوار پر چسپاں کیا گیا ہے۔

امریکی کاؤنٹی مین ہٹن میں قائم اس دیوار کو ’دیوار دروغ‘ یعنی جھوٹ کی دیوار کا نام دیا گیا ہے اور اس دیوار کے منتظمین نے باقاعدہ نمائش کے لیے ایک میوزک فیسٹیول کا انعقاد بھی کرنا چاہا جس میں شرکت کے لیے سوشل میڈیا پر امریکیوں کو دعوت بھی دی گئی تاہم صدر ٹرمپ کے حامیوں نے دیوار کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حملہ کردیا۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں نے دیوار کو توڑنے کی کوشش کی اور اس پر ’ ٹرمپ کو ووٹ دو یا مرو‘ اور “پیچھے کھڑے ہو جاؤ” جیسے نعرے لکھ دیئے تاہم پولیس نے ہلڑبازی کرنے والوں کو قابو کرلیا اور دیوار کی نمائش اپنے پروگرام کے مطابق جاری ہے۔  دیوار دروغ ریڈیو فری بروکلین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بوہلر اور ٹام ٹینی کا اشتراکی عمل ہے۔

Wall of lies vandilied

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد اس ماہ ہو رہا ہے جس کے لیے موجودہ صدر ٹرمپ اور مخالف امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

 

The post امریکا میں ٹرمپ کے 20 ہزار جھوٹے دعوؤں پر مشتمل ’دیوار دروغ‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں