شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے سری لنکا روانہ

 کراچی: شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے سری لنکا روانہ ہوگئے۔ 

فلائٹ مس ہونے کے سبب قومی ٹیم کے سابق کپتان کی روانگی ایک روز کی تاخیر سے ہوئی ہے، شاہد آفریدی پہلے کولمبو پھر وہاں سے ہمبنٹوٹا جائیں گے۔

آل راﺅنڈر کا کہنا ہے کہ شکر ہے، اس بار بروقت فلائیٹ پکڑنے میں کامیاب ہوگیا،جوش و خروش سے بھرپور ٹورنامنٹ میں شرکت کا بیتابی سے منتظر ہوں۔

یاد رہے کہ سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے اگلے روز ہوگا، ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

The post شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے سری لنکا روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں