پاکستان آرمی نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سب کو آؤٹ کلاس کردیا

 لاہور: پاکستان آرمی نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی، پاکستان واپڈا کی دوسری جب کہ پاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

28 اکتوبر سے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں 650 ایتھلیٹ پر مشتمل 14 ٹیموں نے شرکت کی۔

چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں مرد و خواتین کے مقابلے ہوئے جن میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے سب کو آؤٹ کلاس کرکے 17 گولڈ، 8 سلور اور 2 برونز جیت کر چیمپئن قرار پائی۔

پاکستان واپڈا 7 گولڈ، 10 سلور اور 12 برونز کے ساتھ دوسری پوزیشن جب کہ پاک فضائیہ 5 گولڈ، 5 سلور اور 15 برونز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

The post پاکستان آرمی نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سب کو آؤٹ کلاس کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں