نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ تمام کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے۔ کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ کو منظر عام پر نہیں کیاجائے گا۔

نیوزی لینڈ حکومت کے کوویڈ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے 14 روز میں تین کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے۔ پہلی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے پر 3 روزہ آئیسولیشن کے بعد کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ماحول میں گروپس میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

The post نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں