سری لنکا میں ’کرکٹرز اسمگلنگ‘ کا بڑا اسکینڈل

کولمبو:  سری لنکا میں ’کرکٹرز اسمگلنگ‘ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، کھلاڑیوں کو جھوٹے’پروفائل‘ پر آسٹریلیا لے جانے کا انکشاف ہوا ہے، 10 ہزار ڈالر تک فی کس ادا کرنے والوں کو میلبورن میں پناہ گزینوں کی طرح رکھا جانے لگا، سری لنکا کرکٹ نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک آسٹریلوی اخبار کی جانب سے سری لنکا سے کرکٹرز کو جھوٹے پروفائل پر آسٹریلیا اسمگل کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے، جس میں سیمی کنڈاگے نامی پلیئرز ایجنٹ کا نام آیا، وہ اب میلبورن میں رہائش پذیرلیکن مبینہ طور پر اپنے آبائی ملک سے نوجوان کھلاڑیوں کو جھوٹے پروفائل بنواکر اسپورٹس ویزے پر آسٹریلیا لے جاتا ہے۔

ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میں نے کنڈاگے کی مدد سے آسٹریلیا کا اسپورٹس ویزہ حاصل کرنے سے قبل صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا،گذشتہ برس میلبورن ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ایجنٹ کو 10 ہزار ڈالر ادا کیے، مجھے ایک ایسے گھر میں ٹھہرایا گیا جس کے 3 کمرے اور ایک باتھ روم تھا اور وہاں پر 16  افراد مقیم تھے، ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ہم کسی پناہ گزین کیمپ میں ٹھہرے ہوئے ہوں۔

مذکورہ ایجنٹ گذشتہ سیزن میں 70 نوجوان سری لنکن کرکٹرز کو وکٹوریہ لے گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسپورٹس ویزے کیلیے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لیٹر کھلاڑی کے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں پر پلیئرز کے جعلی پروفائل بنائے جاتے تھے۔

اسکینڈل منظر عام پر جہاں آسٹریلیا کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے تحقیقات شروع کردی ہیں وہیں پر سری لنکا کرکٹ بھی معاملے کی چھان بین کررہا ہے۔ اس بارے میں ایک ٹاپ آفیشل نے کہاکہ ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایک بہت بڑا اسکینڈل اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس میں بورڈ کے ملازمین تو ملوث نہیں ہیں، بورڈ صدر شمی سلوا اس سارے معاملے کو کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں، کوئی ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

The post سری لنکا میں ’کرکٹرز اسمگلنگ‘ کا بڑا اسکینڈل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں