پی ایس ایل 6 کے لیے ہماری ٹیم متوازن اوراچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، شاداب خان

 لاہور: دومرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہفتہ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 کے لیے ہماری ٹیم متوازن اور اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

دومرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب کا ورچوئل میڈیا کانفرنس میں کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ گزشتہ برس  کی غلطیوں کو نہ دہرائیں  اور زیادہ سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں، کولن منرواورکرس جارڈن کی کمی محسوس ہوگی، حسن علی کی شمولیت سے ہمارا بولنگ اٹیک مضبوط ہو گیا ہے، کوشش ہوگی کہ میں ٹاپ آرڈرمیں جا کر کھیلوں۔

ہماری ٹیم میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شرکت کرنے والے کرکٹرزکے ساتھ بگ بیش کھیلنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں جس سے ہماری کارکردگی پربہت اچھا اور مثبت اثر پڑے گا، رواں سال ڈرافٹ میں ہمیں اچھے کھلاڑی ملے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کا بہترین کمبینیشن بن گیا ہے، میری کوشش یہی ہوگی کہ کہ ٹاپ آرڈر میں جا کر کھیلوں، تاہم اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا کہ میں کس نمبر پر کھیلوں گا، اپنی ٹیم کے لیے کسی بھی نمبر پرجا کر کھیلوں، بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کروں گا،میری کوشش ہو گی کہ بطور آل راؤنڈر اپنا کردار ادا کر سکوں۔

ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ کولن منرواورکرس جارڈن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے، ان کی عدم موجودگی سے ہماری کارکردگی پر فرق پڑے گا اور ہم ان دونوں بہترین کھلاڑیوں کومس کریں گے تاہم وکٹوں کی مناسبت سے بہترین متبادل کھلاڑی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ معروف اور ممتاز فاسٹ بولر حسن علی کی شمولیت سے ہمارا اسکواڈ مزید مستحکم ہوگا،ان کی موجودگی میں ہمارا بولنگ یونٹ مضبوط تر ہو جائے گا۔

ذاتی فٹنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ان فٹ ہونے کے بعد ریکوری پانے والے کھلاڑی کو ذہنی طور پر ہم آہنگ  کرنے میں وقت لگتا ہے، میں بھی فٹنس کی بحالی کے بعد خود کوذہنی طور پر تیار کررہا ہوں، انہوں نے کہا کہ لیگ میں اپنے 12 میچز کے دوران صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ہر کھلاڑی کوضرورت کے مطابق ذمہ داری دی جائے گی، کسی پر زیادہ ورک لوڈ ڈالنے کی کوشش نہیں ہوگی،میں نے اورفہیم اشرف نے بولنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ میں بہتری پیدا کی ہے اور بطور آل راؤنڈر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی کوشش کریں گے تاہم بیٹنگ اپنی جگہ لیکن بولنگ پر بھرپور توجہ ہے،فہیم اشرف کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔

The post پی ایس ایل 6 کے لیے ہماری ٹیم متوازن اوراچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، شاداب خان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں