دورانِ میچ ٹوائلٹ جانے کی اجازت نہ ملنے پر ٹینس پلیئر برہم

 میلبورن:  آسٹریلین اوپن میں دوران میچ ٹوائلٹ جانے کی اجازت نہ ملنے پر کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف برہم ہوگئے۔

جینک سائنر کے خلاف مقابلے کے فیصلہ کن پانچویں سیٹ سے قبل جب ڈینس شاپووالوف نے ٹوائلٹ جانے کی اجازت مانگی تو جرمن امپائر نیکو ہیلورتھ نے پہلے ہی انھیں 2 ٹوائلٹ بریک لینے کی وجہ سے انکار کردیا۔ ٹورنامنٹ قوانین کے تحت 5 سیٹ کے میچ میں 2 مرتبہ ٹوائلٹ جانے کی اجازت ہے۔

شاپووالوف نے فتح کے بعد کہا کہ اس میں امپائر کا قصور نہیں مگر مجھے ہر سیٹ کے بعد ٹوائلٹ کی ضرورت پڑتی ہے، قوانین میں گنجائش ہونا چاہیے۔

The post دورانِ میچ ٹوائلٹ جانے کی اجازت نہ ملنے پر ٹینس پلیئر برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں