کیلیفورنیا: دنیا میں مکڑیوں کی اکثر اقسام ایک طرح کے ہی جالے بناتی ہے لیکن اب ایک مکڑی میں خاص کیفیت دریافت ہوئی ہے جس میں وہ مختلف جگہوں پر مختلف انداز کے جالے بُنتی ہے۔
کوکوس جزائر پر پائی جانے والی ایک مکڑی ’وینڈلگارڈا گالاپاجینسس‘ پانی میں الگ، ہوا میں مختلف اور خشکی پر اس سے جدا جالا بُنتی ہے۔ اب تک یہ اعزاز مکڑی کی اسی قسم کو حاصل ہوا ہے کہ یہ مختلف جگہوں پر مختلف اندز میں اپنا گھر بناتی ہے۔
وسطی امریکا سے 550 کلومیٹر دور کوکوس جزائر واقع ہے جہاں مختلف جالے بنانے والی یہ مکڑی عام پائی جاتی ہے۔ زمین پر رہتے ہوئے یہ ایک سیدھے رسے کی طرح کا جال بناتی ہے جس کے کناروں کو قریبی پتوں اور شاخوں سے باندھ دیتی ہے۔ جب یہ زمین پر ہو تو بہت حیرت انگیز’زمینی‘ جالا بنتی ہے جس میں یہ افقی جالا بناتی ہے اور اسے انہیں عمودی تاروں سے زمین پر جوڑے رکھتی ہے۔ تالاب اور پانی میں یہ زمینی جالے کی طرح کا جالا بناتی ہے لیکن اس کے عمودی دھاگوں کو پانی کی سطح پر لاکر جوڑتی ہے۔
کیلیفورنیا اکیڈمی آف سائنسِس کے ڈارکو کوٹوروس نے اس مکڑی کو دیکھا ہے انہوں نے 142 مختلف مکڑیوں کا جینیاتی تجزیہ بھی کیا ہے۔ معلوم ہوا کہ تمام مکڑیاں ایک ہی نوع سے تعلق رکھتی ہیں اور 20 لاکھ سال قبل ان جزائر پر ہوا کےذریعے پہنچی ہوں گی۔
دو ملی میٹر بڑی مکڑی جب لاکھوں سال بعد اس جزیرے پر پہنچی تو اس نے ہر جگہ اپنے ڈیرے ڈالے۔ پھر اس نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے گھر بنانے کے گر بھی سیکھ لئے اور پانی، خشکی اور ہوا میں جالا بنانے کے نئے انداز اور طریقے ڈھونڈ نکالے۔
The post ذہین مکڑی جو خشکی، پانی اور ہوا میں مختلف جالے بُنتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب