پی ایس ایل کو پرجوش بنانے کے لیے آگمینٹیڈ ریالیٹی فلٹر متعارف

کراچی کے باصلاحیت نوجوان نے پی ایس ایل کو پر جوش بنانے کے لیے  ”آگ مینٹیڈ ریالیٹی“فلٹر متعارف کرادیے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے بنائے گئے فلٹرز پہلی مرتبہ کرکٹ مداحوں کو محظوظ کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کے لیے پہلی مرتبہ آگمینٹڈ ریالیٹی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ فلٹرز فیس بک اور انسٹا گرام کے ذریعے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ فلٹرز تیار کرنے والے محمد علی شاہ نے بتایا کہ فلٹرز کو استعمال کرکے کرکٹ مداح اپنی پسندیدہ ٹیم کی شناخت والے ہیلمٹ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بناسکیں گے جنہیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرز کے فلٹر ز آئی پی ایل کے لیے استعمال ہوتے رہے لیکن پاکستان سپر لیگ کے لیے اس طرز کی کوئی تفریحی سرگرمی نہیں تھی۔ اس فلٹر کو انسٹا گرام اور فیس بک کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے کرکٹ مداح فلٹر کے لنک کے ذریعے فیس بک کیمرے کو استعمال کرکے پسندیدہ ٹیموں کے لوگو اپنے چہروں پر بھی پینٹ کرسکیں گے اور ٹیموں کی شناخت والے ہیلمٹ پہن کر بھی تصاویر اور ویڈیوز بناسکیں گے ہاتھ بلند کرنے سے کرکٹ کا بیٹ بھی ہاتھ میں پکڑا جاسکتا ہے۔

محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ فلٹرز متعارف کرانے کا مقصد پی ایس ایل مقابلوں کے جوش کو بڑھانا ہے۔ کورونا کی احتیاط کی وجہ سے شائقین کے لیے اسٹیڈیم جاکر میچز سے لطف اندوز ہونا مشکل ہوگا اس لیے شائقین گھروں میں بیٹھے شائقین ان فلٹرز کی مدد سے اپنے جوش اور پسندیدگی کا اظہار کرسکیں گے۔

The post پی ایس ایل کو پرجوش بنانے کے لیے آگمینٹیڈ ریالیٹی فلٹر متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں