پشاورزلمی نے اپنی خصوصی ثقافتی کٹ لانچ کردی

پشاورزلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل اپنی خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ لانچ کر دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا ہے۔

ثقافتی کٹ میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو، قومی جانور مارخور, قومی پھول چنبیلی، خوبصورت  مقام مالم جبہ ،خیبر پختونخواہ کے درہ خیبر، اسلامیہ کالج، ایڈورڈز کالج اور گھنٹہ گھر کو نمایاں کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خصوصی ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے ۔

The post پشاورزلمی نے اپنی خصوصی ثقافتی کٹ لانچ کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں