گلیڈی ایٹرز کو گیل سے بلند توقعات وابستہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کرس گیل سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کرس گیل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشنز میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پائے،امید ہے کہ اس بار وہ ایونٹ میں اپنی بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بطور ٹیم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ گذشتہ سال کی غلطیاں نہ دہراتے ہوئے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ اعظم خان سخت محنت کرتے ہوئے اپنے کھیل میں نمایاں بہتری لائے ہیں جس کی جھلک ان کی حالیہ کارکردگی میں بھی نظر آئی،امید ہے کہ آنے والے وقت میں وہ قومی ٹیم کی جانب سے بھی پرفارم کریں گے، اعظم کا نام ان کے والد معین خان کے ساتھ جوڑا جاتا ہے مگر لیکن وہ اس کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

کپتان نے کہا کہ محمد نواز ہیمشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں،انور علی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی فارم میں نظر آئے،ہمارے پاس نسیم شاہ، محمد حسنین اور عثمان شنواری جیسے پیس ہتھیار بھی موجود ہیں۔

محمد رضوان کی پرفارمنس پاکستان کرکٹ کیلیے نیک شگون ہے

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد رضوان کی جانب سے تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ اور ملکی فتوحات میں اہم کرداار ادا کرنا پاکستان کرکٹ کے لیے نیک شگون ہے،امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسا پرفارم کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے قومی ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے ٹریننگ کا اچھا موقع ملا،اس کا پی ایس ایل میں بھی فائدہ ہوگا،میں ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے پْرعزم ہوں،اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے سلیکٹرز کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

The post گلیڈی ایٹرز کو گیل سے بلند توقعات وابستہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں