راولپنڈی ٹیسٹ، دبئی سے پاکستان آنے والا بکی گرفتار

 راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران دبئی سے پاکستان آنے والے بکی کو گرفتار کرلیا گیا، بکی کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن گرفتار کیا گیا اور ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بکی کا نام بلال بتایا جارہا ہے جب کہ بکی ڈی جے کا کارڈ استعمال کرکے گراؤنڈ کے اندر آیا تھا جس کا تعلق یو اے ای سے ہے۔

The post راولپنڈی ٹیسٹ، دبئی سے پاکستان آنے والا بکی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں