’’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری کررہےہیں‘‘

 لاہور: قومی کرکٹر حسن علی نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لڑکی کی ویڈیو کے انداز کہا کہ ’’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری کررہےہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر چند روز قبل ایک یوٹیوبر و ولاگر دانانیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئے کہتی ہے ’’یہ ہماری کار ہے، اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘‘ اور اس ویڈیو کے کیپشن میں اس نے لکھا تھا کہ ’’جب برگرز شمالی علاقہ جات کی سیر کو جائیں تو وہ کہتے ہیں ’’یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں :’پارٹی ہورہی ہے‘ وائرل ویڈیو پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوزاور میمز

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے بھی مزاحیہ ویڈیوزاور میمز بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے بھی اس پر گانا تیار کیا جسے دانانیر نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ایڈیٹ کرکے شیئر کردیا۔

 

قومی کرکٹر حسن علی کی جانب سے بھی اس پر مزاحیہ ویڈیو بنائی گئی، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد حسن علی نے دانانیر کے انداز میں کہا کہ ’’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری کررہےہیں‘‘۔

The post ’’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری کررہےہیں‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں