کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹیم مالکان اور کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی‘‘۔
The post پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی، حسن علی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل