تاریخی جیت پرپاکستانی کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

 لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی جیت پرپاکستانی کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پاکستنانی کرکٹرزجنوبی افریقا کے کرکٹ فینزکے ساتھ مل کررقص کررہے ہیں، جنوبی افریقا میں رقص ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، اوراب پاکستانی کرکٹرزبھی ان کے رنگ میں رنگے نظر آئے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا لائزن آفیسر پاکستنانی پرچم تھامے رقص کرنے والوں کے ارد گرد دیکھا جاسکتا ہے۔

جیت کی خوشی پر اس طرح کا جشن بنتا ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی اس ویڈیو مداحوں کی جانب سے یہ بھی نقطہ اٹھایا جارہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کوویڈ کی خطرناک صورت حال میں اس طرح کھلم کھلا سب کے ساتھ  رقص کرنا کس حد تک درست ہے، کیا پاکستنانی کرکٹرز کے اس عمل سے کوویڈ کے بائیو اسکیورببل کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی، اگر خلاف ورزی ہوئی ہے تو کیا پاکستنانی کرکٹرز کو دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ  کے مکمل مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

The post تاریخی جیت پرپاکستانی کھلاڑیوں کے جشن کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں