نئی دہلی: بھارت نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم اور صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی تاہم شائقین کے بارے میں فیصلہ نہ ہوسکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے تاہم پاکستانی شائیقین سے متعلق فی الحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
The post بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے پاکستانی ٹیم و صحافیوں کو ویزے دینے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل