آؤٹ ہونے پربیٹ سے باؤنڈری کو ہٹ کرنے والے کوہلی کی سرزنش

چنئی: آئی پی ایل میچ میں آؤٹ ہونے پر غصہ ظاہر کرنے کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو سرزنش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

سن رائزرز حیدرآباد سے میچ کے دوران 33 رنز پر آؤٹ ہونے والے کوہلی میدان سے باہر آتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور بیٹ سے باؤنڈری کو ہٹ کیا، جس پر انھیں آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

بعدازاں غلطی تسلیم کرنے کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

 

The post آؤٹ ہونے پربیٹ سے باؤنڈری کو ہٹ کرنے والے کوہلی کی سرزنش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں