اسپورٹس رپورٹر: آل رائونڈر نے سیریز’ خود کش محبت ‘ سے شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ فواد عالم اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایک منٹ 21 سکینڈ کے ٹریلر کا آغاز اذان سے ہوتا ہے جس کے فوری بعد مدرسے کا منظر دکھایا گیا جس میں بچے پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگلے منظر میں فواد عالم برقعہ میں ملبوس ایک لڑکی سے اظہار محبت کرتے نظر آتے ہیں۔
فواد عالم کی محبت کا علم جب لڑکی کے گھر والوں کو ہوتا ہے وہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان پر تشدد کا سلسلہ یہیں تک محدود نہیں رہتا، بعد ازاں انہیں پولیس بھی بدترین تشدد کا نشانہ بناتی نظرآتی ہے۔
ٹریلر کے اختتام پر فواد عالم کی محبت میں گرفتار لڑکی کو بھی شادی کے لئے اپنے والدین سے بغاوت کرتے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 35 سالہ فواد عالم اب تک9 ٹیسٹ،38 ایک روزہ اور24 ٹوئنٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
The post ٹیسٹ کرکٹرفوادعالم نے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل