کراچی: پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلوں کیلیے ترکش میں تیر سجانے کا وقت قریب آگیا جب کہ پلیئرزری پلیسمنٹ ڈرافٹ آئندہ ہفتے ہوگا۔
پی ایس ایل 6 کوکورونا کیسز کی وجہ سے 14میچز کے بعد ہی روک دیا گیا تھا، اب پی سی بی یکم سے 20 جون تک بقیہ میچز کرانا چاہتا ہے، ایونٹ کیلیے ورچوئل پلیئرز ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آئندہ ہفتے ممکنہ طور پر منگل کو ہوگا، بورڈ نے ابتدائی طور پر فرنچائزز کو133 کھلاڑیوں کی فہرست ارسال کی ہے، اس میں شرف الدین اشرف کا نام 2 بار درج ہے، یوں 132 پلیئرز میں سے ٹیمیں انتخاب کر سکیں گی۔
انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ 9 جون کو شروع ہوگا، یوں کوئی موجودہ انگلش کرکٹر پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکے گا، ایونٹ رکنے سے قبل ثاقب محمود، ٹام بینٹن، روی بوپارا، ٹام کوہلرکیڈمور، الیکس ہیلزاور جو کلارک ایکشن میں تھے،آسٹریلیا کے عثمان خواجہ تمام میچزکیلیے دستیاب ہونگے، انھیں 85 سے70 ہزار ڈالر کے درمیان معاوضہ ملے گا، ایڈم ملن آئی پی ایل کے بعد آئینگے، مورن مورکل تمام میچز جبکہ تمیم اقبال 27 مئی کے بعد ایونٹ میں حصہ لیں گے، اگر جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی سیریزفائنل ہو گئی تو دونوں ممالک کے کئی کرکٹرز17جون کے بعد ہی دستیاب ہوں گے۔
ڈرافٹ کے پلیئرز کی فہرست یہ ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری: عثمان خواجہ،جیمز فالکنر (آسٹریلیا)، ایڈم ملن (نیوزی لینڈ)، مورن مورکل (جنوبی افریقہ) تمیم اقبال (بنگلہ دیش)۔ ڈائمنڈ/ گولڈ کیٹیگری: مچل میک کلینگن (نیوزی لینڈ)، جوبرنز (آسٹریلیا)، شیلڈن کوٹریل (ویسٹ انڈیز)۔گولڈ: نروشن ڈیکویلا،دنیش چندیمل (سری لنکا)، کیمو پال (ویسٹ انڈیز)، کولن فرگوسن (آسٹریلیا)، ہارڈس ویلجوئن (جنوبی افریقہ)۔ گولڈ/ سلور: برینڈن ٹیلر (زمبابوے)، اینٹن ڈیوچ (نیوزی لینڈ)، روی رامپال، ریاد ایمرت (ویسٹ انڈیز)، کرس گرین (آسٹریلیا)، اوبد میکوائے،شین تھامس، رومین پاول، آندرے فلیچر، ہیڈن والش، فیڈل ایڈورڈز (ویسٹ انڈیز) ظاہر خان (افغانستان) جارج لینڈے (جنوبی افریقہ) لکشن سنداکن،سورنگا لکمل (سری لنکا)، بیورن ہینڈرکس، جونیئر ڈالا (جنوبی افریقہ) کیون اوبرائن،کرٹس کیمپر (آئرلینڈ)۔ پلاٹینم: ایون لوئس،آندرے رسل (ویسٹ انڈیز)، مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ) شکیب الحسن (بنگلہ دیش)۔ سلور: حضرت اللہ زازئی،جاوید احمدی،گلبدین نائب (افغانستان) ٹیون ویبسٹر (ویسٹ انڈیز) جارج ورکر (نیوزی لینڈ) ویزلے مدھوویرے (زمبابوے) مارک دیال، عقیل حسین، کھارے پیئر،چیمار ہولڈر، جیڈن سیلز، اینڈرسن فلپس (ویسٹ انڈیز) جوش لیلر (آسٹریلیا) کائل جاروس (زمبابوے) تسکین احمد (بنگلہ دیش) نوان پردیپ، سیکوگے پرسنا، مہیش ٹھیکشانا، متیشا پاتھیرانا،مالندا سری وردنے، انجیلو پریرا، چمیکا کرونارتنے،لسیتھ ایمبلڈینا،اپل تھارنا، دھمیکا پرساد، بنورا فرنانڈو، چتورنگا ڈی سلوا، اسیلا گونارتنے، دلروان پریرا،لاہیرو اودارا، سنتوش گوناتھیلاکا،امیلا اپنسو، تھکشلا ڈی سلوا، میلنڈا پشپاکمارا (سری لنکا)، ٹم ڈیوڈ (سنگاپور) ریمن رائفر،دیوندرا بشو، جیروم ٹیلر (ویسٹ انڈیز) جارج منسے (اسکاٹ لینڈ)، سیسنڈا مگالا، ڈیرن ڈیپی ویلین، کوربن بوش،ٹونی ڈی زورزی (جنوبی افریقہ) شبیررحمان،لٹن داس، شریف الاسلام (بنگلہ دیش)، اصغر افغان (افغانستان)، نیل بروم، نک کیلی، ڈین فاکس کرافٹ (نیوزی لینڈ) مارکس آکرمین (جنوبی افریقہ)، ڈیل فلپس (نیوزی لینڈ)، جانسن چارلس (ویسٹ انڈیز) ریان ریکلٹن (جنوبی افریقہ)، کیسرک ولیمز (ویسٹ انڈیز) ہمیش بینیٹ (نیوزی لینڈ)، شفیق اللہ غفاری (افغانستان) رچرڈ نگراوا، ریان برل (زمبابوے)، شرف الدین اشرف، محمد شہزاد،حشمت اللہ شاہدی، کریم جنت، سمیع اللہ شنواری،شرف الدین اشرف، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، حمزہ ہتک (افغانستان)، سین ولیمز (زمبابوے) امرالقیس (بنگلہ دیش) علی شان شرافو، سید حیدر (یو اے ای) ویہان لوبے، نیندرے برجر، سیرل ایروی، زبیر حمزہ (جنوبی افریقہ)، گیراتھ ڈیلنی، اینڈی بیلبرنی (آئرلینڈ) گرانٹ رولفسن (جنوبی افریقہ) سمی سنگھ (آئرلینڈ) عبدالوسیع (افغانستان) سلطان احمد، احمد رضا، شیراز احمد (یو اے ای) کالم میکلوڈ، میٹ کراس (اسکاٹ لینڈ)، بلال خان (اومان) سومپال کامی (نیپال) جیک ویدرلڈ، جوناتھن ویلس، پیٹر ہیٹزگلو (آسٹریلیا) فرحان بہردیان (جنوبی افریقہ)، اسورو اوڈانا (سری لنکا) شیمرون ہٹمائر (ویسٹ انڈیز) جانیمن مالان (جنوبی افریقہ) ہمیش ردرفورڈ، کورے اینڈرسن (نیوزی لینڈ)۔
The post PSL6؛ مقابلوں کیلیے ترکش میں تیر سجانے کا وقت قریب appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل