کراچی: احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا۔
سابق کپتان راشد لطیف کے حوالے سے یہ خبریں زیرگردش رہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے، جب نمائندہ ”ایکسپریس“ نے اس حوالے سے احسان مانی سے استفسار کیا تو انھوں نے اسے”فیک“ قرار دیا۔
راشد لطیف نے رابطے پر میسیج کا جواب دینے سے گریز کیا، البتہ ”ایکسپریس نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے بیان کی تصدیق کر دی تھی۔
یاد رہے کہ احسان مانی کے تین سالہ عہدے کی مدت رواں برس ستمبر میں ختم ہو رہی ہے،چند ماہ قبل ان کی جانب سے مستعفیٰ ہونے کی بات منطقی بھی نہیں لگتی۔
The post احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل