شوہر نے مہمانوں کیلیے قہوہ بنانے کے بجائے پب جی کھیلنے پر بیوی کی پٹائی کردی

ریاض: سعودی عرب میں شوہر نے مہمانوں کے لیے قہوہ بنانے کے بجائے پب جی کھیلنے پر بیوی کی پٹائی کردی جس پر بیوی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

کسی بھی خاندان میں معمولی جھگڑے ہوتے ہی رہتے ہیں اور ان کی وجوہات بھی خاصی غیر اہم ہوتی ہیں تاہم جدید دور میں فارغ اوقات اور دلچسپی کے لیے نت نئے آلات آنے سے جھگڑوں کی وجہ اور نوعیت بھی ’’ماڈرن زدہ‘‘ ہوگئی ہے۔

آن لائن گیم کھیلنے کا جنون کسی نشے سے کم نہیں یہی وجہ ہے اس عادت کے ہاتھوں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور رشتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے۔

عید الاضحٰی پر شوہر کے دوست ملنے آئے جن کے لیے قہوہ بنانے کا کہہ کر وہ مہمان خانے چلے گئے لیکن ادھر خاتون خانہ پب جی کھیلنے میں مگن رہیں اور قہوہ بنانا بھول گئیں۔ دوست مذہبی تہوار کے روز بنا کسی خاطر مدارت کے واپس لوٹ گئے۔

شوہر اور بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور شوہر نے بیوی کی پٹائی کردی جس پر بیوی عدالت پہنچ گئی اور عرضی جمع کرائی کہ شوہر مجھے پب جی کھیلنے سے منع کرتے ہیں جب کہ میں اپنی تمام گھریلو ذمہ داریاں پوری کرتی ہوں۔

عدالت نے خاتون کی عرضی کو خارج کردیا اور جوڑے کو مصالحتی کمیٹی سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

The post شوہر نے مہمانوں کیلیے قہوہ بنانے کے بجائے پب جی کھیلنے پر بیوی کی پٹائی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں