صدر کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کے لیے 10،10 لاکھ کے کیش ایوارڈ

 کراچی: ٹو کیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹس نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دوران ملاقات صدر پاکستان نے جولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بطور ستائش 10،10 لاکھ کے کیش ایوارڈ بھی دیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ر) آصف زماں، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی موجود تھے،ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے صدر پاکستان کو مستقبل کی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے دونوں ایتھلیٹس کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو بھی پانچ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

The post صدر کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کے لیے 10،10 لاکھ کے کیش ایوارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں