جاپانی شہر کے میئر نے ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل چبا کرخراب کر دیا

 ٹوکیو:  جاپانی شہر ناگویا کے میئر تاکاشی کاوامورا نے اپنے شہر کی فاتح ایتھلیٹ کا میڈل اپنے دانتوں میں دبا لیا جس پر تمغے کو تبدیل کردیا گیا۔

جاپان کی گولڈ میڈل فاتح سافٹ بال ٹیم کی ممبر میو گوٹو جب اپنے آبائی شہر پہنچیں تو ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اچانک شہر کے میئر تاکاشی نے ان کا میڈل تھام کر اپنے دانتوں میں دبا لیا، جس پر سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کی گئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون اور فاتح ایتھلیٹ گوٹو کی خواہش پر انھیں اس کے بجائے نیا تمغہ دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس اور ری سائیکل موبائل فونز سے تیار کیے جانے کی وجہ سے میڈلز کو دانتوں میں دبانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

The post جاپانی شہر کے میئر نے ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل چبا کرخراب کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں