بیسیٹر / سینٹ کٹس: کیریبیئن لیگ میچ کے دوران وہاب ریاض کی گیند کو وائیڈ قرار نہ دینے پر کیرون پولارڈ ناراض ہو گئے۔
ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان میچ کے 19 ویں اوور میں وہاب کی گیند کافی باہر جا رہی تھی،اس تک پہنچنے کیلیے اسٹرائیکر ٹم سیفرٹ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم امپائر نے وائیڈ کا اشارہ نہیں دیا، اس پر سیفرٹ اور نان اسٹرائیک پر موجود پولارڈ دونوں ہی ناخوش دکھائی دیے۔
اگرچہ سیفرٹ نے کچھ نہیں کہا مگر پولارڈ نے پہلے امپائر سے بحث کی اور پھر بطور احتجاج وہاں سے دور30 گز کے نشان پر جاکر کھڑے ہوگئے تاہم کچھ دیر بعد واپس اپنی جگہ پر لوٹ آئے۔
The post وہاب ریاض کی گیند کو وائیڈ قرار نہ دینے پر کیرون پولارڈ ناراض appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل