میر واعظ اشرف افغانستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر نامزد

کابل: میرواعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر نامزد کردیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے اس فیصلے کا اعلان میرواعظ سے ملاقات کے بعد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے طالبان افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کی بھرپور حمایت کریں گے، اصغر افغان

افغانستان کرکٹ کے نئے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے گزشتہ دنوں کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کو مدعو کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کھیلنے والے دیگر علاقائی ملکوں کا دورہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

The post میر واعظ اشرف افغانستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر نامزد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں