ٹی 20 ورلڈ کپ میں وکٹیں، شکیب نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

الامیرات: بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شکیب الحسن نے عمان کیخلاف میچ وننگ پرفارمنس سے اپنی ٹیم کو سپر 12 راؤنڈ میں پہنچایا، اس دوران انھوں نے 4 وکٹیں لیں، اس طرح مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد آفریدی کے برابر 39 ہوگئیں۔

انھوں نے 28 میچز میں یہ شکار کیے جبکہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر نے 34 میچز میں 39 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ میں وکٹیں، شکیب نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں