جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری  

ابو ظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سے گروپ اسٹیج مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے، پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جب کہ دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا بووما، ڈی کوک، ایڈن مرکرم، وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ہنرچ کلاسن، مہاراج، اینریچ نورجے، تبریز شمسی، ڈیوائن پریٹوریس اور رباڈا پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلوی پلینگ الیون میں کپتان ایرون فنچ، وارنر، مارش، مارکس اسٹینس، اسٹیو اسمتھ، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، میکسویل، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

The post جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری   appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں