انگلینڈ اور بھارت کا ملتوی شدہ پانچواں ٹیسٹ ایجبسٹن میں ہوگا

 لندن: انگلینڈ اور بھارت نے سیریز کا پانچواں اور آخری ملتوی شدہ ٹیسٹ ایجبسٹن میں کھیلنے پر اتفاق کرلیا۔

انگلینڈ اور بھارت نے سیریز کا پانچواں اور آخری ملتوی شدہ مقابلہ اب آئندہ سمر میں یکم سے 5 جولائی تک ہوگا، مقابلے کو اپنے اوریجنل وینیو اولڈ ٹریفورڈ پر منعقد نہیں کیا جارہا، سردست بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، بھارت اور ای سی بی میں تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ ستمبر میں شیڈول میچ بھارتی کیمپ میں کورونا کیسز آنے پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں اولڈ ٹریفورڈ جنوبی افریقہ سے آئندہ برس ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کریگا، یہ مقابلہ 25 اگست سے شروع ہوگا۔

The post انگلینڈ اور بھارت کا ملتوی شدہ پانچواں ٹیسٹ ایجبسٹن میں ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں