اسلام آباد: پی ٹی وی انتظامیہ نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو دس کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر، اسلام آباد نے شعیب اختر کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق کرکٹر شعیب اختر نے پی ٹی وی سے کیے گئے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی، انہوں نے کنٹریکٹ کے باوجود استعفی دیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ پی ٹی وی کے اس نقصان پر شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ ہمیں ادا کرائے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی وی اینکر کی بدتمیزی پر شعیب اختر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے اور استعفی دے دیا
یاد رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور اسٹار کھلاڑی شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی ’پی ٹی وی اسپورٹس‘ پر اینکر نعمان نیاز کی بدتمیزی پر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے اور استعفی دے دیا تھا۔
The post پی ٹی وی نے شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل