بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

 لاہور: پی سی بی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں  کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعے سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان) محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

The post بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں