بھارتی پلیئرز کی ترجیح ملک کے بجائے آئی پی ایل، کپیل دیو نالاں

 ممبئی: سابق بھاتی کپتان کپیل دیو نے کہاکہ اگر پلیئرز کی ترجیح ملک کے بجائے آئی پی ایل ہو تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔

کپیل دیو نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے شروع کردے، یہی وقت مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کا ہے، اس میں دیر نہیں کرنا چاہیے، میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں مناسب وقفہ ہونا چاہیے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ کچھ کرکٹرز کی اولین ترجیح آئی پی ایل ہے، وہ اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے، ایسے میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں، انھیں اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کو فوقیت دینا چاہیے۔

The post بھارتی پلیئرز کی ترجیح ملک کے بجائے آئی پی ایل، کپیل دیو نالاں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں