شاہد آفریدی کا کرس گیل کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین

بوم بوم شاہد آفریدی نے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

شاہد آفریدی نے کرس گیل کو شاندار کریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوری دنیا میں نئی نسل کے کھلاڑیوں کو بہت متاثر کیا۔ آخر میں شاہد آفریدی نے کرس گیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کرس گیل اور ڈیوائن براؤ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ

واضح رہے کرس گیل اور ڈیوائن براو نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری میچ میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلا۔

The post شاہد آفریدی کا کرس گیل کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں