لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیرسن نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجا سے اہم ملاقات کی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیرسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات سے کی، جس میں انگلینڈ ٹیم کے ملتوی شدہ دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو انگلینڈ نے پاکستان آنا تھا۔ ستمبر میں راولپنڈی میں موجود نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کو جواز بناکر وطن واپس روانگی کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیاتھا۔
The post چیئرمین پی سی بی سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل