ڈیل اسٹین کو ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا انداز بھا گیا

 دبئی: جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا انداز بھا گیا۔

سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا میں سے کسے سپورٹ کریں گے تو اسٹین نے کہاکہ میں اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا، دونوں ہی ٹیموں میں میرے دوست موجود ہیں، میں کسی ایک ٹیم کا نام نہیں لوں گا، البتہ ذاتی طور پر جس انداز میں پاکستان ٹیم کرکٹ کھیل رہی ہے وہ مجھے بہت پسند ہے، خاص طور پر آن دی فیلڈ ان کا ہنسی مذاق بہت اچھا لگتا ہے۔

The post ڈیل اسٹین کو ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا انداز بھا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں